حدیث نمبر: 563
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَاشِمٍ الْبَغَوِيُّ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ الْسَّامِيُّ ، حَدَّثَنَا مَيْمُونُ بْنُ نَجِيحٍ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : أَتَى رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : " إِنِّي أَشْتَهِي الْجِهَادَ وَلا أَقْدِرُ عَلَيْهِ قَالَ : فَهَلْ بَقِيَ أَحَدٌ مِنْ وَالِدَيْكَ ؟ ، فَقَالَ : أُمِّي قَالَ : فَأَبْلِ اللَّهَ عُذْرًا فِي بِرِّهَا ، فَإِذَا فَعَلْتَ ذَلِكَ فَأَنْتَ حَاجٌّ وَمُعْتَمِرٌ وَمُجَاهِدٌ إِذَا رَضِيَتْ عَنْكَ أُمُّكَ ، فَاتَّقِ اللَّهَ وَبَرَّهَا "، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْحَسَنِ ، إِلا مَيْمُونُ بْنُ نَجِيحٍ
ترجمہ: عبدالصمد ریالوی
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہنے لگا: میں جہاد کو پسند کرتا ہوں مگر اس کی طاقت نہیں رکھتا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تیرے والدین میں سے کوئی زندہ ہے؟“ اس نے کہا: میری والدہ ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس سے نیکی کر کے اللہ سے اپنا اجر پیش کر، اگر تو یہ کام کرے تو تو حج اور عمرہ کرنے والا ہو جائے گا، اور مجاہد ہو جائے گا جبکہ تیری والدہ تجھ سے راضی رہی، تو اللہ سے ڈر جا اور ماں سے نیکی کر۔“