حدیث نمبر: 530
حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ يَحْيَى الرَّقِّيُّ ، إِمَامُ مَسْجِدِ الرَّقَّةِ ، حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الزُّبَيْرِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ أَخِي الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَمِّهِ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "لا تَنَاجَشُوا ، وَلا يَبِيعُ الرَّجُلُ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ ، وَلا يَبِيعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ ، وَلا يَخْطُبُ الرَّجُلُ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ ، وَلا تَسْأَلُ الْمَرْأَةُ طَلاقَ أُخْتِهَا لِتَكْفَأَ مَا فِي إِنَائِهَا "، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ أَخِي الزُّهْرِيِّ ، إِلا الدَّرَاوَرْدِيُّ
ترجمہ: عبدالصمد ریالوی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھوٹ نہ ملاؤ اور کوئی آدمی اپنے مسلمان بھائی کی بیع پر بیع نہ کرے، اور کوئی شہری کسی دیہاتی کے لیے نہ بیچے، اور کوئی آدمی اپنے مسلمان بھائی کی منگنی پر منگنی نہ کرے، اور کوئی عورت اپنی مسلمان بہن کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے تاکہ اس کے برتن میں جو کچھ ہے اس کو وہ گرا دے۔“