حدیث نمبر: 461
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الثَّقَفِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ " مَرَّ بِقَوْمٍ يَرْمُونَ وَهُمْ يَحْلِفُونَ أَخْطَأْتَ وَاللَّهِ أَصَبْتَ وَاللَّهِ ، فَلَمَّا رَأَوْا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَمْسَكُوا ، فَقَالَ : ارْمُوا فَإِنَّ أَيْمَانَ الرُّمَاةِ لَغْوٌ لا حِنْثَ فِيهَا وَلا كَفَّارَةَ "، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ بَهْزٍ ، إِلا سُفْيَانُ ، تَفَرَّدَ بِهِ يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ ، عَنْ أَبِيهِ
ترجمہ: عبدالصمد ریالوی
سیدنا بہز بن حکیم اپنے والد سے اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے جب کہ وہ قسمیں کھا رہے تھے: میں نے اللہ کی قسم غلطی کی، میں نے اللہ کی قسم درست بات کہی۔ جب انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو رک گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیر اندازی کرو کیونکہ تیر اندازوں کی قسمیں لغو ہوتی ہیں، ان سے قسم حانث نہیں ہوتی اور نہ ہی ان پر کفارہ ہے۔“