حدیث نمبر: 293
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بُكَيْرٍ الطَّيَالِسِيُّ الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ طَهْمَانَ أَبُو عَزَّةَ الدَّبَّاغُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبَابِ مَوْلَى مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ ، قَالَ : " كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي مَسِيرٍ ، فَأَتَيْنَا عَلَى مَكَانٍ فِيهِ ثُومٌ ، فَأَصَابَ نَاسٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ مِنْهُ ، وَجَاءُوا إِلَى الْمُصَلَّى ، فَقَالَ : مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ فَلا يَقْرَبَنَّ مُصَلانَا "، لا يُرْوَى عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ ، إِلا بِهَذَا الإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو عَزَّةَ الدَّبَّاغُ ، وَكَانَتْ هَذِهِ الْقِصَّةُ يَوْمَ خَيْبَرَ
ترجمہ: عبدالصمد ریالوی
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر پر تھے تو ہم ایک جگہ پہنچے جہاں ثوم تھا، مسلمانوں میں سے کچھ لوگوں نے وہ لے لیا اور اسے نماز کی جگہ میں لے آئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے اس پودے سے کچھ کھایا تو وہ ہماری نماز کی جگہ میں نہ آئے۔“