کتب حدیث ›
معجم صغير للطبراني › ابواب
› باب: جہری نماز میں بلند آواز سے لمبا کھینچ کر قرأت کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 273
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عَقِيلٍ الْمُقْرِئُ الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ هِلالٍ الصَّوَّافُ ، حَدَّثَنَا بَكَّارُ بْنُ يَحْيَى ابْنِ أَخِي هَمَّامٍ ، حَدَّثَنَا حَرْبُ بْنُ شَدَّادٍ ، سَمِعْتُ قَتَادَةَ ، يَقُولُ : سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ كَيْفَ كَانَ قِرَاءَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَرَأَ مَدَّ صَوْتَهُ "، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ حَرْبٍ ، إِلا بَكَّارٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ بِشْرٌ
ترجمہ: عبدالصمد ریالوی
سیدنا قتادہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے سوال کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءت کس طرح تھی؟ تو انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب قرآن تلاوت کرتے تو اپنی آواز لمبی کرتے۔