حدیث نمبر: 60
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ : "لا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى يُحِبَّكُمْ بِحُبِّي ، أَتَرْجُونَ أَنْ يَدْخُلُوا الْجَنَّةَ بِشَفَاعَتِي وَلا يَدْخُلُهَا بَنُو عَبْدِ الْمُطَّلِبِ "، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ قُرَّةَ ، إِلا أَصْرَمُ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو الأَشْعَثِ
ترجمہ: عبدالصمد ریالوی
سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی بھی اس وقت مومن نہیں ہوتا یہاں تک کہ میری محبت کی وجہ سے تم سے محبت کرے، کیا ان کو یہ امید ہے کہ وہ میری شفاعت سے جنت میں داخل ہو جائیں گے مگر عبدالمطلب کی اولاد داخل نہ ہو گی؟“