حدیث نمبر: 38
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَعْيَنَ الْبَغْدَادِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الأَشْعَثِ بْنُ الْمِقْدَامِ الْعِجْلِيُّ ، حَدَّثَنَا أَصْرَمُ بْنُ حَوْشَبٍ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ وَاصِلٍ الضَّبِّيُّ ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ ، قَالَ : أَتَى الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، " إِنِّي أَتَيْتُ قَوْمًا يَتَحَدَّثُونَ ، فَلَمَّا رَأَوْنِي سَكَتُوا ، وَمَا ذَاكَ إِلا أَنَّهُمْ يَسْتَثْقِلُونِي ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ : قَدْ فَعَلُوهَا ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، لا يُؤْمِنُ أَحَدُهُمْ حَتَّى يُحِبَّكُمْ بِحُبِّي ، أَيَرْجُونَ أَنْ يَدْخُلُوا الْجَنَّةَ بِشَفَاعَتِي وَلا يَرْجُونَ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ "، لا يُرْوَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ ، إِلا بِهَذَا الإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو الأَشْعَثِ
ترجمہ: عبدالصمد ریالوی
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہنے لگے: میں کچھ لوگوں کے پاس گیا وہ باتیں کر رہے تھے۔ جب انہوں نے مجھے دیکھا تو خاموش ہو گئے، یہ انہوں نے صرف اس لیے کیا کہ مجھے انہوں نے ثقیل اور بھاری خیال کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہوں نے اسی لیے اس طرح کیا، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، ان میں سے کوئی اس وقت تک مؤمن نہیں ہو سکتا جب تک مجھ سے محبت رکھنے کی وجہ سے تم سے بھی محبت نہ رکھے، کیا یہ لوگ امید رکھتے ہیں کہ میری شفاعت سے جنت میں داخل ہوں، اور بنی عبدالمطلب سے کوئی امید نہیں رکھتے۔“