مرکزی مواد پر جائیں
15 شعبان، 1447 ہجری
کتب حدیثمختصر حصن المسلمابوابباب: بارش کی دعائیں​
حدیث نمبر: 182
اللَٰهُمَّ اسْقِنَا غَيْثًا مُغِيثًا، مَرِيئًا مَرِيعًا، نَافِعًا غَيْرَ ضَارٍّ، عَاجِلًا غَيْرَ آجِلٍ
حافظ زبیر علی زئی
”اے اللہ! ہمیں ایسی بارش سے سیراب کر جو مددگار ، خوشگوار ، سرسبز و شاداب، نفع بخش ، نقصان نہ دینے والی ، جلد برسنے والی ، دیر سے برسنے والی نہ ہو ۔ “ [اسناده حسن ، سنن ابي داؤد : 1169 ، المستدرك للحاكم : 327/1 ح1222]
حوالہ حدیث مختصر حصن المسلم / ابواب / حدیث: 182
حدیث نمبر: 183
اللَٰهُمَّ أَغِثْنَا، اللَٰهُمَّ أَغِثْنَا، اللَٰهُمَّ أَغِثْنَا
حافظ زبیر علی زئی
”اے اللہ! ہم پر بارش برسا ، اے اللہ ہم پر بارش برسا ، اے اللہ ہم پر بارش برسا ۔ “ [صحيح بخاري : 1014 ، صحيح مسلم897]
حوالہ حدیث مختصر حصن المسلم / ابواب / حدیث: 183
حدیث نمبر: 184
اللَٰهُمَّ اسْقِ عِبَادَكَ، وَبَهَائِمَكَ، وَانْشُرْ رَحْمَتَكَ، وَأَحْيِ بَلَدَكَ الْمَيِّتَ
حافظ زبیر علی زئی
”اے اللہ! اپنے بندوں اور جانوروں کو پانی پلا ، اپنی رحمت کو پھیلا اور اپنے مردہ شہر کو زندہ کر ۔ “ [اسناده ضعيف ، سنن ابي داؤد : 1176 ، الموطاللا مالك : 1/ 124]
حوالہ حدیث مختصر حصن المسلم / ابواب / حدیث: 184

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔