کتب حدیثسنن دارميابوابباب: غلام دو مالکان کا ہو اور ایک اپنا حصہ آزاد کر دے
حدیث نمبر: 3171
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أنبأنا يُونُسُ، عَنْ الْحَسَنِ . ح وحَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ أَبَانَ بْنِ تَغْلِبَ، عَنْ الْحَكَمِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُمَا قَالَا: "إِنْ ضَمِنَ، كَانَ الْوَلَاءُ لَهُ، وَإِنْ اسْتَسْعَى الْعَبْدُ، كَانَ الْوَلَاءُ بَيْنَهُمْ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
ابان بن تغلب سے مروی ہے، حکم اور ابونعیم نے کہا: اگر کفیل بنا تو ولاء اسی کے لئے ہو گا، اور اگر غلام سے آزادی کے لئے محنت و مزدوری کرائی جائے تو حق میراث مالکان کے درمیان تقسیم ہو گا۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الفرائض / حدیث: 3171
درجۂ حدیث محدثین: قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح بفرعيه
تخریج حدیث تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح بفرعيه، [مكتبه الشامله نمبر: 3180]» ¤ اس اثر کی سند دونوں راویان سے صحیح ہے۔ حسن رحمہ اللہ کی روایت [ابن أبى شيبه 1900] میں ہے اور ابراہیم نخعی رحمہ اللہ کی روایت [ابن أبى شيبه 1903] اور [مصنف عبدالرزاق 16720] میں ہے۔
حدیث نمبر: 3172
حَدَّثَنَا يَعْلَى، وَأَبُو نُعَيْمٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا، عَنْ عَامِرٍ: فِي عَبْدٍ بَيْنَ رَجُلَيْنِ أَعْتَقَ أَحَدُهُمَا نَصِيبَهُ، فَقَالَ: "يُتَمَّمُ عِتْقُهُ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ، اسْتُسْعِيَ الْعَبْدُ فِي النِّصْفِ بِقِيمَةِ عَدْلٍ، وَالْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
عامر (شعبی) رحمہ اللہ سے اس غلام کے بارے میں مروی ہے جو دو مالکان کے درمیان ہو، ایک مالک نے اپنے حصہ سے آزاد کر دیا ہو، شعبی رحمہ اللہ نے کہا: اس کی آزادی پوری کرائی جائے گی، اگر اس کے پاس مال نہ ہو تو باقی نصف کے لئے محنت مزدوری کرائی جائے گی، اور جو آزاد کراۓ گا حق وراثت (ولاء) اسی کا ہو گا۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الفرائض / حدیث: 3172
درجۂ حدیث محدثین: قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح إلى الشعبي
تخریج حدیث تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى الشعبي، [مكتبه الشامله نمبر: 3181]» ¤ اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 1901] ، [عبدالرزاق 16723]
حدیث نمبر: 3173
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ الْمَعْمَرِيِّ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ: فِي عَبْدٍ بَيْنَ رَجُلَيْنِ، أَعْتَقَ أَحَدَهُمَا نَصِيبَهُ وَأَمْسَكَهُ الْآخَرُ، قَالَ: "مِيرَاثُهُ بَيْنَهُمَا".
محمد الیاس بن عبدالقادر
ابن طاؤس نے اپنے والد سے روایت کیا: غلام دو آدمیوں کے درمیان ہو (یعنی دو کا غلام ہو) اور ایک نے اپنے حصے سے آزاد کر دیا ہو اور دوسرے نے روک رکھا ہو، طاؤوس رحمہ اللہ نے کہا: اس کی میراث دونوں (مالکان) کے درمیان تقسیم ہو گی۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الفرائض / حدیث: 3173
درجۂ حدیث محدثین: قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
تخریج حدیث تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3182]» ¤ اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [البيهقي 280/10]
حدیث نمبر: 3174
حَدَّثَنَا هَارُونُ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: "مِيرَاثُهُ لِلَّذِي أَمْسَكَهُ . وقال قَتَادَةُ: هُوَ لِلْمُعْتِقِ كُلُّهُ، وَثَمَنُهُ عَلَيْهِ، وَيَقُولُهُ أَهْلُ الْكُوفَةِ.
محمد الیاس بن عبدالقادر
امام زہری رحمہ اللہ نے کہا: اس کی میراث اس کے لئے ہو گی جس نے اپنا حصہ روک رکھا ہے، اور وہ پورا آزاد کرنے والے کے لئے ہے، اور اس کی بقیہ قیمت بھی آزاد کرنے والے پر (واجب الاداء) ہو گی، اہل کوفہ یہی کہتے ہیں۔
وضاحت:
(تشریح احادیث 3170 سے 3174)
ایک بندے (غلام) کے دو مالک ہوں، ایک اسے آزاد کر دے اور دوسرا روکے رکھے تو اس بارے میں صحیح یہی ہے کہ آزاد کرنے والا مالک اگر مال دار ہے تو بطورِ احسان دوسرے مالک کو بھی قیمت ادا کر دے گا اور حقِ وراثت پہلے معتق کو حاصل ہوگا، اور اگر پہلا مالک تنگ دست ہے رقم ادا نہیں کر سکتا تو غلام سے محنت مزدوری کرائی جائے گی اور دوسرے مالک کو وہ قیمت ادا کر کے آزاد ہو جائے گا، اور اس کا ولاء دونوں مالکان کے مابین تقسیم ہوگا۔
واللہ اعلم۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الفرائض / حدیث: 3174
درجۂ حدیث محدثین: قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
تخریج حدیث تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3183]» ¤ اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [عبدالرزاق 15672]