حدیث نمبر: 3168
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سَعِيدٍ، أَنَّ عُمَرَ، قَالَ: "أَيُّمَا حُرٍّ تَزَوَّجَ أَمَةً، فَقَدْ أَرَقَّ نِصْفَهُ، وَأَيُّمَا عَبْدٍ تَزَوَّجَ حُرَّةً، فَقَدْ أَعْتَقَ نِصْفَهُ، قَالَ أَبُو مُحَمَّد: يَعْنِي الْوَلَدَ.
محمد الیاس بن عبدالقادر
سعید رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: جو آزاد آدمی لونڈی سے نکاح کرے گا اس نے اپنا آدها گروی رکھ دیا، اور جس غلام نے آزاد عورت سے شادی کی اس نے اپنا نصف آزاد کر لیا۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا: اس سے مراد اولاد ہے۔
وضاحت:
(تشریح حدیث 3167)
یعنی آزاد نے لونڈی سے نکاح کر کے اپنی اولاد کا نصف غلام بنا دیا کیوں کہ وہ اُم ولد کہلائے گی، اور غلام نے آزاد سے شادی کی تو اولاد آدھی آزاد ہوگی۔
واللہ اعلم۔
یعنی آزاد نے لونڈی سے نکاح کر کے اپنی اولاد کا نصف غلام بنا دیا کیوں کہ وہ اُم ولد کہلائے گی، اور غلام نے آزاد سے شادی کی تو اولاد آدھی آزاد ہوگی۔
واللہ اعلم۔