حدیث نمبر: 3123
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ فِي امْرَأَةِ الْأَسِيرِ: "أَنَّهَا تَرِثُهُ وَيَرِثُهَا".
محمد الیاس بن عبدالقادر
ابن ابی الزناد نے اپنے والد سے روایت کیا کہ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے قیدی کی بیوی کے بارے میں کہا کہ وہ اس کی وارث ہو گی اور قیدی اس عورت کا وارث ہو گا۔
حدیث نمبر: 3124
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، حَدَّثَنِي مَعْمَرٌ، عَنْ إِسْحَاق بْنِ رَاشِدٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ فِي الْأَسِيرِ يُوصِي، قَالَ: "أُجيزُ لَهُ وَصِيَّتَهُ مَا دَامَ عَلَى دِينِهِ لَمْ يَتَغَيَّرْ عَنْ دِينِهِ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
اسحاق بن راشد سے مروی ہے۔ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے اسیر کے بارے میں کہا جو وصیت کر جائے، انہوں نے کہا: اس کی وصیت کو جب تک وہ اپنے دین پر ہے میں جائز سمجھتا ہوں جب تک کہ دین نہ بدلے۔
حدیث نمبر: 3125
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ الشَّعْبِيِّ، عَنْ شُرَيْحٍ، قَالَ: "يُوَرَّثُ الْأَسِيرُ إِذَا كَانَ فِي أَيْدِي الْعَدُوِّ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
قاضی شریح رحمہ اللہ نے کہا: قیدی جب دشمن کے قبضہ میں ہو تو وہ وارث مانا جائے گا۔
حدیث نمبر: 3126
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنِي مَنْ سَمِعَ إِبْرَاهِيمَ، يَقُولُ: "يُوَرَّثُ الْأَسِيرُ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
سفیان نے کہا جس نے ابراہیم رحمہ اللہ سے سنا، اس نے بیان کیا کہ ابراہیم رحمہ اللہ کہتے تھے: اسیر کو وارث مانا جائے گا۔
حدیث نمبر: 3127
حَدَّثَنَا الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ: أَنَّهُ كَانَ "لَا يُوَرِّثُ الْأَسِيرَ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
داؤد (ابن ابی ہند) نے کہا: سعید بن المسيب رحمہ اللہ اسیر کو وارث نہیں مانتے تھے۔