کتب حدیثسنن دارميابوابباب: مجوس کے لئے میراث کے مسائل کا بیان
حدیث نمبر: 3120
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: "إِذَا اجْتَمَعَ نَسَبَانِ، وُرِّثَ بِأَكْبَرِهِمَا، يَعْنِي الْمَجُوسَ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
امام زہری رحمہ اللہ نے کہا: جب مجوس کے دو نسب ایک ساتھ جمع ہو جائیں تو جو بڑا ہو گا وہی وارث ہو گا۔
وضاحت:
(تشریح حدیث 3119)
اسلامی حکومت میں اگر مجوسی رہتے ہوں تو ان کے درمیان میراث اس طرح تقسیم کی جائے گی کہ جو نسب میں مرنے والے کے زیادہ قریب ہوگا وہی میراث میں حصہ دار ہوگا، مثلاً کسی آدمی (مجوسی) کی زوجیت میں اس کی ماں یا بہن ہو اور اس سے بیٹا یا بیٹی بھی پیدا ہو جائے، وہ بیٹا یا بیٹی اقرب الى النسب ہونے کی وجہ سے وارث ہوں گے، بعض کے نزدیک دوسرے لوگ محجوب ہوں گے اور بعض کے نزدیک دونوں قرابت داروں کو حصہ دیا جائے گا۔
تفصیل کے لئے دیکھئے: [المغنى لابن قدامه، كتاب الفرائض: 166/9]۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الفرائض / حدیث: 3120
درجۂ حدیث محدثین: قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح إلى الزهري
تخریج حدیث تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى الزهري، [مكتبه الشامله نمبر: 3129]» ¤ اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11467] ، [البيهقي 260/6]
حدیث نمبر: 3121
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، قَالَ: "يَرِثُ مِنْ الْجَانِبِ الَّذِي يَصْلُحُ، وَلَا يَرِثُ مِنْ الْجَانِبِ الَّذِي لَا يَصْلُحُ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
حماد بن ابی سلیمان نے کہا: دو نسب میں جس جانب سے نسب صحیح ہو وہ وارث ہو گا، اور جو نسب صحیح نہ ہو وہ وارث نہ ہو گا۔
وضاحت:
(تشریح حدیث 3120)
مثال کے طور پر ماں، بہن یا بیٹی سے نکاح کیا ہے تو ماں کی نسبت صحیح ہے بیوی ہونا صحیح نہیں، تو ماں کی حیثیت سے میراث پائے گی بیوی کی حیثیت سے نہیں، اسی طرح بہن اور بیٹی ہے۔
والله اعلم۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الفرائض / حدیث: 3121
درجۂ حدیث محدثین: قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح إلى حماد بن أبي سليمان
تخریج حدیث تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى حماد بن أبي سليمان، [مكتبه الشامله نمبر: 3130]» ¤ اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11471] ، [البيهقي 260/6]
حدیث نمبر: 3122
حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ الشَّعْبِيِّ: أَنَّ عَلِيًّا، وَابْنَ مَسْعُودٍ، قَالَا فِي الْمَجُوسِ: "إِذَا أَسْلَمُوا، يَرِثُونَ مِنْ الْقَرَابَتَيْنِ جَمِيعًا".
محمد الیاس بن عبدالقادر
امام شعبی رحمہ اللہ نے کہا: سیدنا علی اور سیدنا ابن مسعو رضی اللہ عنہما نے مجوس کے بارے میں کہا کہ جب وہ مسلمان ہو جائیں تو وہ دونوں قرابتوں کی جانب سے وارث ہوں گے۔
وضاحت:
(تشریح حدیث 3121)
اس اثر کا مطلب یہ ہے کہ کسی مجوسی نے اپنی ماں، بہن، بیٹی سے نکاح کر لیا تو وہ بیوی اور ماں بہن ایسی دونوں حیثیتوں سے میراث لے گی۔
واللہ اعلم۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الفرائض / حدیث: 3122
درجۂ حدیث محدثین: قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف فيه جهالة
تخریج حدیث تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف فيه جهالة، [مكتبه الشامله نمبر: 3131]» ¤ اس حدیث کی سند میں ”رجل“ مجہول ہیں، ان کا نام پتہ معلوم نہیں۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11470] ، [البيهقي 260/6]