حدیث نمبر: 2977
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَنْبَأَنَا الْأَشْعَثُ، عَنْ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: "جِئْنَ أَرْبَعُ جَدَّاتٍ يَتَسَاوَقْنَ إِلَى مَسْرُوقٍ، فَأَلْغَى أَمَّ أَبِ الْأَبِ، وَوَرَّثَ ثَلَاثًا: جَدَّتَيْ أَبِيهِ: أُمَّ أُمِّهِ، وَأُمَّ أَبِيهِ، وَجَدَّةَ أُمِّهِ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
شعبی نے کہا: مسروق رحمہ اللہ کے پاس چار جدات قطار لگا کر آ ئیں، ان میں سے دادا کی ماں کو تو انہوں نے نکال دیا (یعنی پردادی کو) باقی تین کو وارث قرار دیا، دو باپ کی دادیاں یعنی ماں کی ماں (نانی) اور باپ کی ماں (دادی) اور اس کی ماں کی دادی (پڑنانی)۔
وضاحت:
(تشریح احادیث 2965 سے 2977)
دادی اور نانی کی وراثت کا ذکر گذر چکا ہے، پردادی اور پرنانی کے بارے میں صحابہ کرام کے درمیان اختلافات ہیں۔
دادی اور نانی کی وراثت کا ذکر گذر چکا ہے، پردادی اور پرنانی کے بارے میں صحابہ کرام کے درمیان اختلافات ہیں۔