حدیث نمبر: 2828
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ هُوَ ابْنُ سَلَمَةَ عَنْ يُونُسَ , وَحُمَيْدٍ , عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ: أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: "إِنَّ اللَّهَ رَفِيقٌ يُحِبُّ الرِّفْقَ، وَيُعْطِي عَلَيْهِ مَا لَا يُعْطِي عَلَى الْعُنْفِ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ نرمی کو پسند فرماتا ہے اور نرمی پر وہ جو کچھ عطا فرماتا ہے سختی پر عطا نہیں فرماتا۔“
حدیث نمبر: 2829
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الرِّفْقَ فِي الْأَمْرِ كُلِّهِ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک الله تعالیٰ ہر کام میں نرمی کو پسند فرماتا ہے۔“
وضاحت:
(تشریح احادیث 2827 سے 2829)
نرمی، ملائمت اور رحم دلی ایسے اوصاف ہیں کہ آدمی ہر دل عزیز اور مقبول بن جاتا ہے اور عنداللہ بھی محبوب ہوتا ہے، اور نرمی پر جو اجر و ثواب اور عطیاتِ ربانی کا نزول ہوتا ہے وہ سختی و سنگدلی پر نہیں، اور جو سختی و سنگدلی اپناتا ہے وہ لوگوں کی نظر میں ناپسندیدہ اور اللہ کے نزدیک بھی ناپسندیدہ ہوتا ہے۔
البتہ دین کے معاملات میں نرمی اور مجاملت سخت ناپسندیدہ ہے۔