حدیث نمبر: 2777
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ: أَنَّ رَجُلًا، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ النَّاسِ خَيْرٌ ؟، قَالَ: "مَنْ طَالَ عُمُرُهُ، وَحَسُنَ عَمَلُهُ"، قَالَ: فَأَيُّ النَّاسِ شَرٌّ ؟، قَالَ: "مَنْ طَالَ عُمُرُهُ، وَسَاءَ عَمَلُهُ" .
محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک صحابی نے کہا: یا رسول اللہ! لوگو میں سب سے اچھا کون ہے؟ فرمایا: ”جس کی عمر لمبی ہو اور عمل اچھا ہو۔“ عرض کیا: اور سب سے برا کون ہے؟ فرمایا: ”جس کی عمر لمبی ہو اور عمل برا ہو۔“
حدیث نمبر: 2778
حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ بِإِسْنَادِهِ، مِثْلَهُ.
محمد الیاس بن عبدالقادر
اس سند سے بھی مثلِ سابق مروی ہے۔
وضاحت:
(تشریح احادیث 2776 سے 2778)
معلوم ہوا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ سب سے اچھا انسان وہ ہے جو عمر رسیدہ ہو اور اچھے کام کرے، ہاں یہ صحیح ہے جس کی عمر لمبی ہو اور عمل اچھے ہوں تو اس کے لئے اچھائی و بھلائی ہے۔
عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی
یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری ہے