حدیث نمبر: 2754
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ بَيَانٍ هُوَ: ابْنُ بِشْرٍ الْأَحْمَسِيُّ، عَنْ قَيْسٍ، عَنْ مِرْدَاسٍ الْأَسْلَمِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "يَذْهَبُ الصَّالِحُونَ أَسْلَافًا وَيَبْقَى حُثَالَةٌ كَحُثَالَةِ الشَّعِيرِ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا مرداس اسلمی رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھے (صالح) لوگ یکے بعد دیگرے گزرتے جائیں گے اور ان کے بعد جو کے بھوسے کے مانند لوگ باقی رہ جائیں گے۔“
وضاحت:
(تشریح حدیث 2753)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشین گوئی صحیح ثابت ہوتی جا رہی ہے۔
اچھے لوگ اٹھتے چلے جا رہے ہیں۔
عصرِ حاضر میں کئی دہائیوں سے یہ منظر صاف نظر آ رہا ہے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشین گوئی صحیح ثابت ہوتی جا رہی ہے۔
اچھے لوگ اٹھتے چلے جا رہے ہیں۔
عصرِ حاضر میں کئی دہائیوں سے یہ منظر صاف نظر آ رہا ہے۔