حدیث نمبر: 2702
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَمْزَةَ بْنِ عَمْرٍو الْأَسْلَمِيِّ، قَالَ: وَقَدْ صَحِبَ أَبُوهُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "عَلَى ذِرْوَةِ كُلِّ بَعِيرٍ شَيْطَانٌ، فَإِذَا رَكِبْتُمُوهَا فَسَمُّوا اللَّهَ وَلَا تُقَصِّرُوا عَنْ حَاجَاتِكُمْ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
محمد بن حمزہ بن عمرو اسلمی نے کہا اور ان کے والد سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں تھے، انہوں نے کہا: میں نے اپنے والد سے سنا، وہ کہتے تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر اونٹ کے کوہان پر شیطان ہوتا ہے، اس لئے جب تم اونٹ پر سوار ہو تو اللہ کا نام لو (یعنی بسم اللہ کہو) اور اپنی ضروریات میں کمی نہ کرو۔“
وضاحت:
(تشریح حدیث 2701)
اس سے ثابت ہوا کہ کسی بھی سواری پر بیٹھنے سے پہلے بسم اللہ ضرور پڑھنی چاہیے تاکہ ہر شر سے محفوظ رہے۔
اس سے ثابت ہوا کہ کسی بھی سواری پر بیٹھنے سے پہلے بسم اللہ ضرور پڑھنی چاہیے تاکہ ہر شر سے محفوظ رہے۔