کتب حدیثسنن دارميابوابباب: اچانک کسی عورت پر نظر پڑ جانے کا بیان
حدیث نمبر: 2679
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، وَأَبُو نُعَيْمٍ , عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ يُونُسَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نَظْرَةِ الْفَجْأَةِ، فَقَالَ: "اصْرِفْ بَصَرَكَ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ناگاه (اچانک) نظر پڑنے کے بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی نظر پھیر لو۔“
وضاحت:
(تشریح حدیث 2678)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اگر اجنبی عورت پر اچانک نظر پڑ جائے تو گناہ نہ ہوگا، لیکن اسی وقت نگاہ پھیر لینا واجب ہے۔
پھر اگر عمداً دیکھے گا تو گنہگار ہوگا۔
ایک حدیث میں ہے کہ پہلی نظر میں کچھ نہیں اور دوسری بار دیکھنا جائز نہیں۔
دیکھئے حدیث (2744)۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الاستئذان / حدیث: 2679
درجۂ حدیث محدثین: قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
تخریج حدیث تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2685]» ¤ اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 2159] ، [أبوداؤد 2148] ، [ترمذي 2776] ، [ابن حبان 5571]