حدیث نمبر: 2443
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيُّ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاق، حَدَّثَنِي عَمِّي مُوسَى بْنُ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَا مِنْ مَجْرُوحٍ يُجْرَحُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، إِلَّا بَعَثَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَجُرْحُهُ يَدْمَى: الرِّيحُ رِيحُ الْمِسْكِ وَاللَّوْنُ لَوْنُ الدَّمِ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کوئی اللہ عز و جل کی راہ میں زخمی ہوتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو قیامت کے دن ایسے اٹھائے گا کہ اس کے زخم سے خون بہتا ہوگا جس کی خوشبو مشک جیسی ہوگی اور رنگ بالکل خون کا سا ہوگا۔“
وضاحت:
(تشریح حدیث 2442)
اس حدیث سے شہادت کی فضلیت ثابت ہوتی ہے کہ شہید کے خون سے مشک کی خوشبو آئے گی حالانکہ دیکھنے میں وہ اصلی خون ہی ہوگا۔
«(أسال اللّٰه القدير أن يرزقني الشهادة وإياكم).»
اس حدیث سے شہادت کی فضلیت ثابت ہوتی ہے کہ شہید کے خون سے مشک کی خوشبو آئے گی حالانکہ دیکھنے میں وہ اصلی خون ہی ہوگا۔
«(أسال اللّٰه القدير أن يرزقني الشهادة وإياكم).»