کتب حدیثسنن دارميابوابباب: اللہ کے راستے میں صبح یا شام کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 2435
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَغَدْوَةٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ رَوْحَةٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا".
محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے راستے میں گذرنے والی ایک صبح یا اللہ کے راستے میں گذرنے والی ایک شام دنیا میں جو کچھ ہے اس سے بہتر ہے۔“
وضاحت:
(تشریح حدیث 2434)
اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ آدمی صبح یا شام کو اللہ کے راستے میں جہاد کرے تو وہ دنیا کی تمام نعمتوں سے بڑھ کر ہے، اس سے جہاد فی سبیل اللہ کی فضیلت معلوم ہوئی جس کا دنیا میں کوئی بدل نہیں، واضح رہے کہ صبح و شام گشت کے لئے نکلنا اس میں داخل نہیں کیونکہ فی سبیل اللہ سے مراد جہاد ہے جس میں جان و مال اللہ کی نذر کرنے کی توقع ہوتی ہے۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الجهاد / حدیث: 2435
درجۂ حدیث محدثین: قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: الحديث متفق عليه
تخریج حدیث تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «الحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 2443]» ¤ یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 2794] ، [مسلم 1881] ، [نسائي 3118] ، [أبويعلی 7514]