کتب حدیث ›
      صحيح البخاري ›      ابواب
       › باب: اللہ تعالیٰ کا ارشاد ”یعنی قسم کے کفارہ میں ایک غلام کی آزادی“ اور کس طرح کے غلام کی آزادی افضل ہے۔    
      
  
  
          صحيح البخاري
                            كتاب كفارات الأيمان          — کتاب: قسموں کے کفارہ کے بیان میں          
        
                            
            بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {أَوْ تَحْرِيرُ رَقَبَةٍ} ، وَأَيُّ الرِّقَابِ أَزْكَى؟            — باب: اللہ تعالیٰ کا ارشاد ”یعنی قسم کے کفارہ میں ایک غلام کی آزادی“ اور کس طرح کے غلام کی آزادی افضل ہے۔          
              حدیث نمبر: 6715
      حَدَّثَنَا  مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ ، حَدَّثَنَا  دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، حَدَّثَنَا  الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ  أَبِي غَسَّانَ مُحَمَّدِ بْنِ مُطَرِّفٍ ، عَنْ  زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ  عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنْ  سَعِيدِ بْنِ مَرْجَانَةَ ، عَنْ  أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً مُسْلِمَةً ، أَعْتَقَ اللَّهُ بِكُلِّ عُضْوٍ مِنْهُ عُضْوًا مِنَ النَّارِ ، حَتَّى فَرْجَهُ بِفَرْجِهِ " .
مولانا داود راز
´ہم سے محمد بن عبدالرحیم نے بیان کیا ، کہا ہم سے داؤد بن رشید نے بیان کیا ، کہا ہم سے ولید بن مسلم نے بیان کیا ، ان سے ابوغسان محمد بن مطرف نے ، ان سے زید بن اسلم نے ، ان سے زین العابدین علی بن حسین نے ، ان سے سعید ابن مرجانہ نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جس نے کسی مسلمان غلام کو آزاد کیا تو اللہ تعالیٰ اس کے ایک ایک ٹکڑے کے بدلے آزاد کرنے والے کا ایک ایک ٹکڑا جہنم سے آزاد کرے گا ۔ یہاں تک کہ غلام کی شرمگاہ کے بدلے آزاد کرنے والے کی شرمگاہ بھی دوزخ سے آزاد ہو جائے گی ۔“
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب كفارات الأيمان / حدیث: 6715
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
تخریج «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
