حدیث نمبر: 2172
حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "سَاقِي الْقَوْمِ آخِرُهُمْ شُرْبًا".
محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوقتاده رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کو پلانے والا سب کے آخر میں پئے۔“
وضاحت:
(تشریح حدیث 2171)
اسلامی آداب میں سے ہے کہ جو آدمی دودھ، چائے، شربت یا پانی جو چیز بھی پلائے، ادب کا تقاضہ یہ ہے کہ پینے کی حاجت ہو تو خود سب سے بعد میں پئے، یہ حکم واجب نہیں، ادباً ایسا حکم ہے۔
واللہ اعلم۔
اسلامی آداب میں سے ہے کہ جو آدمی دودھ، چائے، شربت یا پانی جو چیز بھی پلائے، ادب کا تقاضہ یہ ہے کہ پینے کی حاجت ہو تو خود سب سے بعد میں پئے، یہ حکم واجب نہیں، ادباً ایسا حکم ہے۔
واللہ اعلم۔