حدیث نمبر: 1960
أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ أَبِي خَالِدٍ، قَالَ: وَسَمِعْتُ ابْنَ أَبِي أَوْفَى يَقُولُ: "سَعَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، وَنَحْنُ نَسْتُرُهُ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ أَنْ يُصِيبَهُ أَحَدٌ بِحَجَرٍ أَوْ بِرَمْيَةٍ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صفا و مروہ کے درمیان سعی کی اور ہم اہل مکہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کر رہے تھے، مبادا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کوئی پتھر یا تیر آ کر نہ لگ جائے۔
وضاحت:
(تشریح حدیث 1959)
اس حدیث سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جاں نثاری و محبت معلوم ہوئی، نیز یہ کہ امراء اور سلاطین کے لئے پہرے داری جائز ہے۔
اس حدیث سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جاں نثاری و محبت معلوم ہوئی، نیز یہ کہ امراء اور سلاطین کے لئے پہرے داری جائز ہے۔