حدیث نمبر: 1909
أَخْبَرَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ، حَدَّثَنَا أَبُو كُدَيْنَةَ هُوَ يَحْيَى بْنُ الْمُهَلَّبِ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ الْحَكَمِ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: "صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًى خَمْسَ صَلَوَاتٍ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منیٰ میں پانچ نمازیں پڑھی تھیں۔
حدیث نمبر: 1910
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ، وَأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ، عَنْ إِسْحَاق بْنِ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، قَالَ: قُلْتُ لِأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: حَدِّثْنِي بِشَيْءٍ عَقَلْتَهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيْنَ صَلَّى الظُّهْرَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ ؟ قَالَ: بِمِنًى . قَالَ: قُلْتُ: فَأَيْنَ صَلَّى الْعَصْرَ يَوْمَ النَّفْرِ ؟ قَالَ: بِالْأَبْطَحِ، ثُمَّ قَالَ: "اصْنَعْ مَا يَصْنَعُ أُمَرَاؤُكَ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
عبدالعزیز بن رفیع نے کہا: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ (خادم النبی صلی اللہ علیہ وسلم) سے عرض کیا: آپ کو یاد ہو تو بتایئے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آٹھ ذوالحجہ کو ظہر کی نماز کہاں پڑھی تھی؟ فرمایا: منیٰ میں، اور بارہویں ذی الحجہ کو عصر کی نماز کہاں پڑھی تھی؟ بتایا کہ ابطح میں، پھر انہوں نے فرمایا کہ جس طرح تمہارے حکام کرتے ہیں اسی طرح تم کرو۔
وضاحت:
(تشریح احادیث 1908 سے 1910)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ حکام و امراء کی اطاعت واجب ہے جب تک کہ ان کا حکم خلافِ شرع نہ ہو۔
ابن منذر رحمہ اللہ نے کہا: سنّت یہ ہے کہ امام ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور فجر کی نماز آٹھ تاریخ کو منیٰ میں پڑھے، اور منیٰ کی طرف کسی بھی وقت نکلا جا سکتا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر سے پہلے وہاں پہنچ گئے تھے اور ظہر وہیں پڑھی تھی، کما مر۔
اب اگر امیر یا حاکم کچھ تأخیر سے منیٰ کے لئے روانہ ہو تو اس کی اطاعت اور جماعت کے ساتھ رہنا واجب ہے، کیونکہ یہ سنّت اور مستحب ہے، اور حج میں یوم الترویہ کو تأخیر سے منیٰ پہنچنے پر کوئی حرج نہیں ہے۔
واللہ اعلم۔

حدیث نمبر: 1911
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، قَالَ: حَدَّثَنِي خَالِدٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّهُ حَدَّثَهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "صَلَّى الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ، وَرَقَدَ رَقْدَةً بِمِنًى، ثُمَّ رَكِبَ إِلَى الْبَيْتِ فَطَافَ بِهِ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے قتادہ سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر، عصر، مغرب، عشاء کی نماز منیٰ میں پڑھیں پھر تھوڑی دیر نیند لی اور سوار ہو کر خانہ کعبہ گئے اور بیت اللہ کا طواف کیا۔
وضاحت:
(تشریح حدیث 1910)
اس طواف سے مراد غالباً طوافِ وداع ہے جیسا کہ امام بخاری کے باب «مَنْ صَلَّى الْعَصْرَ يَوْمَ النَّفْرِ بِالْأَبْطَحِ» سے معلوم ہوتا ہے، نیز باب طواف الوداع (1757) میں بھی امام بخاری نے اس حدیث کو ذکر کیا ہے۔