حدیث نمبر: 1899
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْبَزَّازُ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي مُزَاحِمُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ مُحَرِّشٍ الْكَعْبِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "خَرَجَ مِنْ الْجِعْرَانَةِ حِينَ أَنْشَأَ مُعْتَمِرًا، فَدَخَلَ مَكَّةَ لَيْلًا، فَقَضَى عُمْرَتَهُ ثُمَّ خَرَجَ مِنْ تَحْتِ لَيْلَتِهِ، فَأَصْبَحَ بِالْجِعْرَانَةِ كَبَائِتٍ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا محرش کعبی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب عمرے کا ارادہ کیا تو جعرانہ سے نکلے اور مکہ میں رات میں داخل ہوئے، اپنا عمرہ پورا کیا پھر اسی رات میں واپس جعرانہ لوٹ آئے، گویا کہ جعرانہ ہی میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رات گزاری۔
حدیث نمبر: 1900
حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، سَمِعَ عَمْرَو بْنَ أَوْسٍ يَقُولُ: أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ يَقُولُ: "أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أُرْدِفَ عَائِشَةَ فَأُعْمِرَهَا مِنْ التَّنْعِيمِ" . قَالَ سُفْيَانُ: كَانَ شُعْبَةُ يُعْجِبُهُ مِثْلَ هَذَا الْإِسْنَادِ.
محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا عبدالرحمٰن بن ابی بکر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم فرمایا کہ میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو پیچھے بٹھا کر لے جاؤں اور انہیں تنعیم سے عمرہ کروا دوں۔ سفیان نے کہا: شعبہ رحمۃ اللہ علیہ اس طرح کی اسناد پسند کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 1901
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ الْعَطَّارُ، عَنْ ابْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ، عَنْ أَبِيهَا، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ: "أَرْدِفْ أُخْتَكَ يَعْنِي: عَائِشَةَ وَأَعْمِرْهَا مِنْ التَّنْعِيمِ، فَإِذَا هَبَطْتَ مِنْ الْأَكَمَةِ، فَمُرْهَا فَلْتُحْرِمْ، فَإِنَّهَا عُمْرَةٌ مُتَقَبَّلَةٌ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
حفصہ بنت عبدالرحمٰن بن ابی بکر رضی اللہ عنہم نے اپنے والد سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے والد سیدنا عبدالرحمٰن رضی اللہ عنہ سے کہا: ”اپنی بہن یعنی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو پیچھے بٹھاؤ اور تنعیم سے عمرہ کرا لاؤ، جب وہ ٹیلوں سے اتریں تو ان سے کہنا کہ احرام باندھ لیں، بیشک یہ عمرہ قبول ہو گا۔“
وضاحت:
(تشریح احادیث 1898 سے 1901)
احادیث الباب سے معلوم ہوا کہ مکہ میں مقیم حاجی کو عمرے کے لئے حدودِ حرم سے باہر جانا ہوگا، اور اس کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جعرانہ سے خود عمرہ کیا اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے لیے حکم فرمایا کہ تنعیم سے احرام باندھ کر آ ئیں اور عمرہ کر لیں، یہ عمره ان شاء اللہ صحیح ہوگا، عمرہ کرنا باعثِ خیر و برکت ہے لیکن آج کل لوگ کثرت سے تنعیم جاجا کر عمرے لاتے ہیں یہ درست نہیں، علمائے کرام نے اس کو مکروہ کہا ہے، دور سے آنے والے حجاج کرام مدینہ سے آتے ہوئے اگر عمرہ کریں تو زیادہ بہتر ہے، یا اگر ایسا موقع نہ ملے تو ایک عمرہ مذکورہ بالا میقات سے کر سکتے ہیں۔
«(واللّٰه أعلم وعلمه أتم)» ۔