حدیث نمبر: 1835
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيل بْنِ أَبِي فُدَيْكٍ، عَنْ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَرْبُوعٍ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ، قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّ الْحَجِّ أَفْضَلُ ؟ قَالَ: "الْعَجُّ وَالثَّجُّ" . الْعَجُّ يَعْنِي: التَّلْبِيَةَ، وَالثَّجُّ يَعْنِي: إِهْرَاقَ الدَّمِ.
محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: حج کون سا افضل ہے؟ (یعنی حج میں کون سا عمل سب سے اچھا ہے)، فرمایا: ” «عج» اور «ثج» “ «عج» سے مراد تلبیہ اور «ثج» سے مراد قربانی ہے۔
وضاحت:
(تشریح حدیث 1834)
یعنی حج کے اعمال میں بآوازِ بلند کثرت سے تلبیہ پکارنا اور قربانی کرنا افضل ہے، اس لئے ان دونوں کاموں کو پوری رغبت، خلوص اور انتہائی توجہ سے کرنا چاہیے۔
یعنی حج کے اعمال میں بآوازِ بلند کثرت سے تلبیہ پکارنا اور قربانی کرنا افضل ہے، اس لئے ان دونوں کاموں کو پوری رغبت، خلوص اور انتہائی توجہ سے کرنا چاہیے۔