حدیث نمبر: 1612
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"كَانَ يُصَلِّي بَعْدَ الْجُمُعَةِ رَكْعَتَيْنِ فِي بَيْتِهِ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے بعد اپنے گھر میں دو رکعت (سنت) پڑھتے تھے۔
حدیث نمبر: 1613
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَلَفٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو يَعْنِي: ابْنَ دِينَارٍ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"كَانَ يُصَلِّي بَعْدَ الْجُمُعَةِ رَكْعَتَيْنِ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
سالم نے اپنے والد سیدنا عبدالله بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے بعد دو رکعت پڑھتے تھے۔
حدیث نمبر: 1614
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "مَنْ كَانَ مِنْكُمْ مُصَلِّيًا بَعْدَ الْجُمُعَةِ، فَلْيُصَلِّ بَعْدَهَا أَرْبَعًا" . قَالَ أَبُو مُحَمَّد: أُصَلِّي بَعْدَ الْجُمُعَةِ رَكْعَتَيْنِ أَوْ أَرْبَعًا.
محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے جو کوئی بھی جمعہ کے بعد نماز پڑھنا چاہے وہ چار رکعت نماز (سنت) پڑھے۔“ امام دارمی ابومحمد رحمہ اللہ نے فرمایا: میں جمعہ کے بعد دو رکعت یا چار رکعت (سنت) پڑھتا ہوں۔
وضاحت:
(تشریح احادیث 1611 سے 1614)
یعنی قولِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق کبھی چار اور فعل کے مطابق کبھی دو رکعت سنّت پڑھتا ہوں، بعض علماء نے کہا کہ گھر میں جمعہ کے بعد دو رکعت اور مسجد میں چار رکعت پڑھنا سنّت ہے اور یہی زیادہ صحیح ہے۔
یعنی قولِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق کبھی چار اور فعل کے مطابق کبھی دو رکعت سنّت پڑھتا ہوں، بعض علماء نے کہا کہ گھر میں جمعہ کے بعد دو رکعت اور مسجد میں چار رکعت پڑھنا سنّت ہے اور یہی زیادہ صحیح ہے۔