کتب حدیثسنن دارميابوابباب: سورۃ البقرۃ کی آخری دو آیتوں کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 1526
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: "مَنْ قَرَأَ الْآيَتَيْنِ الْآخِرَتَيْنِ مِنْ سُورَةِ الْبَقَرَةِ فِي لَيْلَةٍ، كَفَتَاهُ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص سورہ بقرہ کی آخری دو آیتیں کسی رات میں پڑھے گا تو وہ اس کو کافی ہیں۔“
وضاحت:
(تشریح حدیث 1525)
یعنی ہر رنج اور برائی سے یہ دو آیتیں اسے کافی ہوں گی، اور بعض نے کہا تہجد اور شب بیداری سے کافی ہوں گی، کیونکہ بہت اہم دعائیں ہیں، اگر اللہ تعالیٰ قبول فرما لے تو بہت کافی ہیں، اس سے ان آیات کی فضیلت معلوم ہوئی۔
واللہ اعلم۔
مزید تفصیل کے لئے دیکھئے: [فتح الباري 56/9]۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الصللاة / حدیث: 1526
درجۂ حدیث محدثین: قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
تخریج حدیث تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1528]» ¤ اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5008] ، [مسلم 807] ، [أبوداؤد 1397] ، [ترمذي 2881] ، [ابن ماجه 1369] ، [ابن حبان 781، 2575] ، [الحميدي 457]