حدیث نمبر: 1490
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ بُرْدٍ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ الْحَضْرَمِيِّ، عَنْ قَيْسٍ الْجُذَامِيِّ، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ هَمَّارٍ الْغَطَفَانِيِّ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: ابْنَ آدَمَ، صَلِّ لِي أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ مِنْ أَوَّلِ النَّهَارِ، أَكْفِكَ آخِرَهُ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
نعیم بن ہمار غطفانی سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: اے آدم کے بیٹے! دن کے شروع میں میرے لئے چار رکعت نماز پڑھ لے، دن کے آخر تک میں تیرے لئے کافی ہوں گا۔“
وضاحت:
(تشریح حدیث 1489)
یہ چار رکعت دو دو رکعت کر کے پڑھی جائیں اور یہ اشراق کی نماز ہے جو آفتاب کے ایک یا دو نیزے بلند ہونے پر دن کے شروع میں پڑھی جاتی ہے۔
یہ چار رکعت دو دو رکعت کر کے پڑھی جائیں اور یہ اشراق کی نماز ہے جو آفتاب کے ایک یا دو نیزے بلند ہونے پر دن کے شروع میں پڑھی جاتی ہے۔