حدیث نمبر: 1480
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "يُخْفِي مَا يَقْرَأُ فِيهِمَا، وَذَكَرَتْ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ" . قَالَ سَعِيدٌ: فِي رَكْعَتَيْ الْفَجْرِ.
محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم ان دو رکعتوں میں جو پڑھتے اسے مخفی رکھتے (یعنی آواز سے نہ پڑھتے) اور ذکر کیا کہ «﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾» اور «﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾» کی قرأت کرتے تھے۔ سعید بن عامر نے کہا: یعنی فجر کی سنتوں میں یہ پڑھتے تھے۔
حدیث نمبر: 1481
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنِي نَافِعٌ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: حَدَّثَتْنِي حَفْصَةُ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ "يُصَلِّي سَجْدَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ بَعْدَ مَا يَطْلُعُ الْفَجْرُ" . وَكَانَتْ سَاعَةً لَا أَدْخُلُ فِيهَا عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم طلوع فجر کے بعد دو ہلکی سی رکعتیں پڑھتے تھے، اور یہ ایسی گھڑی تھی جس میں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرنہیں ہوتا تھا۔
حدیث نمبر: 1482
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ حَفْصَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"إِذَا سَكَتَ الْمُؤَذِّنُ مِنْ أَذَانِ الصُّبْحِ وَبَدَا الصُّبْحُ، صَلَّى رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ قَبْلَ أَنْ تُقَامَ الصَّلَاةُ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
ام المؤمنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا زوجہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: جب موذن اذان فجر سے خاموش ہوتا اور صبح صادق ہو جاتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہلکی سی دو رکعت جماعت کھڑی ہونے سے پہلے پڑھتے تھے۔
حدیث نمبر: 1483
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَلَفٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ "يُصَلِّي بَعْدَ الْجُمُعَةِ رَكْعَتَيْنِ" . وَأَخْبَرَتْهُ حَفْصَةُ، أَنَّهُ كَانَ "يُصَلِّي إِذَا أَضَاءَ الصُّبْحُ رَكْعَتَيْنِ" ..
محمد الیاس بن عبدالقادر
سالم نے روایت کیا اپنے والد سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز جمعہ کے بعد دو رکعت سنت پڑھتے تھے اور سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے انہیں خبر دی کہ جب صبح صادق ہو جاتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعت سنت پڑھتے تھے۔
وضاحت:
(تشریح احادیث 1479 سے 1483)
ان تمام روایات سے فجر کی نماز سے پہلے دو رکعت سنّت پڑھنا ثابت ہوا، نیز یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ سنتیں ہلکی پڑھتے تھے اور سورۂ فاتحہ کے بعد پہلی رکعت میں «﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾» اور دوسری رکعت میں «﴿قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ﴾» پڑھتے تھے۔
ان تمام روایات سے فجر کی نماز سے پہلے دو رکعت سنّت پڑھنا ثابت ہوا، نیز یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ سنتیں ہلکی پڑھتے تھے اور سورۂ فاتحہ کے بعد پہلی رکعت میں «﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾» اور دوسری رکعت میں «﴿قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ﴾» پڑھتے تھے۔