حدیث نمبر: 1450
أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ الْمُبَارَكِ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ الْأَحْمَرِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"كَانَ يُصَلِّي إِلَى رَاحِلَتِهِ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سواری (اونٹ وغیرہ) کا سترہ بنا کر نماز پڑھتے تھے۔
وضاحت:
(تشریح حدیث 1449)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اونٹ، گھوڑے یا گدھے جیسی سواری کی آڑ میں نماز پڑھنا جائز ہے، لیکن ان کے باڑوں اور تھانوں میں نماز پڑھنا درست نہیں، مبادا بھڑک جائے اور نمازی کو نقصان پہنچا دے۔
والله اعلم
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اونٹ، گھوڑے یا گدھے جیسی سواری کی آڑ میں نماز پڑھنا جائز ہے، لیکن ان کے باڑوں اور تھانوں میں نماز پڑھنا درست نہیں، مبادا بھڑک جائے اور نمازی کو نقصان پہنچا دے۔
والله اعلم