مرکزی مواد پر جائیں
19 شعبان، 1447 ہجری
کتب حدیثسنن دارميابوابباب: روزے دار کے مباشرت کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 792
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ هِشَامٍ صَاحِبِ الدَّسْتَوَائِيِّ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "يُبَاشِرُ وَهُوَ صَائِمٌ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ہی مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزے سے ہوتے اور اپنی بیویوں سے مباشرت کرتے تھے۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الطهارة / حدیث: 792
درجۂ حدیث محدثین: قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث تخریج تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 796]» ¤ یہ دونوں حدیثیں صحیح ہیں۔ دیکھئے: [بخاري 1922، 1927] ، [مسلم 1106] ، [أبوداؤد 268] ، [ترمذي 132] ، [نسائي 285] ، [ابن ماجه 636] ، [مسند أبى يعلی 4428] ، [ابن حبان 3537]
حدیث نمبر: 793
أَخْبَرَنَا أَبُو حَاتِمٍ الْبَصْرِيُّ رَوْحُ بْنُ أَسْلَمَ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ "يُبَاشِرُ وَهُوَ صَائِمٌ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ہی مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزے سے ہوتے اور اپنی بیویوں سے مباشرت کرتے تھے۔
وضاحت:
(تشریح احادیث 791 سے 793)
مباشرت بدن سے بدن کے مساس کو کہتے ہیں جو روزے دار کے لئے اپنی بیوی سے جائز ہے۔
بخاری کی روایت میں بوسہ لینے کا بھی ذکر ہے، نیز یہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی خواہشات پر سب سے زیادہ کنٹرول کرنے والے تھے، اس لئے جس کو غلبۂ شہوت کا عارضہ ہو تو وہ احتیاط کرے اور دور رہے تو اچھا ہے۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الطهارة / حدیث: 793
درجۂ حدیث محدثین: قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث تخریج تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 797]» ¤ یہ دونوں حدیثیں صحیح ہیں۔ دیکھئے: [بخاري 1922، 1927] ، [مسلم 1106] ، [أبوداؤد 268] ، [ترمذي 132] ، [نسائي 285] ، [ابن ماجه 636] ، [مسند أبى يعلی 4428] ، [ابن حبان 3537]

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔