مرکزی مواد پر جائیں
19 شعبان، 1447 ہجری
کتب حدیثسنن دارميابوابباب: کوئی نیند سے جاگے تو کیا کرے ؟
حدیث نمبر: 789
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِذَا اسْتَيْقَظَ أَحَدُكُمْ مِنْ نَوْمِهِ، فَلَا يَغْمِسْ يَدَهُ فِي الْوَضُوءِ حَتَّى يَغْسِلَهَا ثَلَاثًا".
محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی سو کر اٹھے تو پانی میں ہاتھ ڈالنے سے پہلے تین بار ہاتھ کو دھو لے۔“
وضاحت:
(تشریح احادیث 786 سے 789)
بخاری شریف کی روایت میں ہے: تم میں سے کوئی نہیں جانتا رات میں اس کا ہاتھ کس مقام پر تھا۔
مسلم شریف میں بھی ایسا ہی ذکر ہے۔
لہٰذا ہاتھ کو تین بار دھو لینا ضروری ہے۔
علامہ وحید الزماں رحمہ اللہ نے کہا: یہاں رات کی قید اتفاقی ہے، دن کو سو کر اُٹھے جب بھی یہی حکم ہے کہ بنا ہاتھ دھوئے برتن میں ہاتھ نہ ڈالے، اور یہ نہی تنزیہی ہے۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الطهارة / حدیث: 789
درجۂ حدیث محدثین: قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث تخریج تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 793]» ¤ اس حدیث کی سند صحیح ہے، اور یہ حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 162] ، [مسلم 278] ، [ترمذي 24] ، [نسائي 1] ، [ابن ماجه 393] ، [أبويعلی 5863] ، [ابن حبان 1061] ، [الحميدي 981]

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔