حدیث نمبر: 784
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِذَا جَلَسَ بَيْنَ شُعَبِهَا الْأَرْبَعِ، ثُمَّ جَهَدَهَا، فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب مرد عورت کی چاروں شاخوں کے درمیان بیٹھے، پھر جماع کرے، تو اس پر غسل واجب ہوگیا۔“ (یعنی چار زانو پر بیٹھ کر جماع کے لئے کوشش کرے تو غسل واجب ہو گیا)۔
وضاحت:
(تشریح حدیث 783)
یہ حدیث پانی نکلنے پر غسل واجب ہونے والی حدیث کی ناسخ ہے اور اسی پرتمام علماء کا اتفاق ہے کہ جب آدمی جماع کرے، چاہے منی نکلے یا نہ نکلے، اس پر غسل واجب ہوگیا۔
یہ حدیث پانی نکلنے پر غسل واجب ہونے والی حدیث کی ناسخ ہے اور اسی پرتمام علماء کا اتفاق ہے کہ جب آدمی جماع کرے، چاہے منی نکلے یا نہ نکلے، اس پر غسل واجب ہوگیا۔