مرکزی مواد پر جائیں
19 شعبان، 1447 ہجری
کتب حدیثسنن دارميابوابباب: کتے کے جھوٹے کا بیان
حدیث نمبر: 760
أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي الْإِنَاءِ، فَاغْسِلُوهُ سَبْعَ مِرَارٍ، وَالثَّامِنَةَ عَفِّرُوهُ فِي التُّرَابِ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی کتا برتن میں منہ ڈال دے تو اس برتن کو سات بار دھو ڈالو، اور اس کو آٹھویں بار مٹی سے رگڑو۔“ (اس سے مراد ایک بار مٹی سے رگڑنا ہے اور عدد مقصود نہیں)۔
وضاحت:
(تشریح حدیث 759)
کتا نجس ہے اور اس کا لعاب بھی ناپاک اور جراثیم سے لبریز ہوتا ہے، جیسا کہ جدید سائنس نے اعتراف کیا، شارع حکیم نے حفظانِ صحت کے لئے حکم دیا کہ اگر کتا کسی برتن میں منہ ڈال دے تو اس برتن کو سات بار پانی سے اور ایک بار مٹی سے رگڑ کر دھونا چاہئے، صحیح حدیث میں ہے: «اولاهن بالتراب» پہلی بار مٹی سے رگڑ ا جائے۔
کچھ لوگ کتے کے جھوٹے برتن کو تین بار دھونے کو کافی سمجھتے ہیں جو حدیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سراسر خلاف ہے۔
نیز اس حکم میں ہر قسم کے کتے شامل ہیں خواہ وہ پالتو ہوں یا حراسہ و شکار کے یا کسی بھی نسل کے، ان کا جھوٹا پانی ناپاک ہے، اس کو پینا اور اس پانی سے وضو کرنا درست نہیں۔
پچھلی تمام احادیث سے معلوم ہوا کہ: سمندر کا پانی پاک ہے، اسی طرح بہت زیادہ مقدار میں ٹھہرا ہوا کنویں اور حوض وغیرہ کا پانی بھی پاک ہے، عورت کے استعمال سے بچا ہوا پانی بھی پاک ہے، بلی کا جھوٹا پانی بھی پاک ہے، اس سے وضو کرنا جائز ہے، ہاں پانی اگر تھوڑا ہو یا اس کے اوصاف: رنگ، بو اور ذائقہ بدل گیا ہو یا کتے نے اس پانی میں منہ ڈال دیا ہو تو وہ پانی ناپاک ہے، اس سے وضو کرنا جائز نہیں۔
واللہ علم
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الطهارة / حدیث: 760
درجۂ حدیث محدثین: قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث تخریج تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 764]» ¤ یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 280] ، [أبوداؤد 73] ، [نسائي 67] ، [ابن ماجه 365] ، [مسند الموصلي 6678] ، [صحيح ابن حبان 1298] ، [الحميدي 997]

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔