حدیث نمبر: 691
أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، أَخْبَرَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: "جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى سُبَاطَةِ قَوْمٍ فَبَالَ وَهُوَ قَائِمٌ"، قَالَ أَبُو مُحَمَّد: لَا أَعْلَمُ فِيهِ كَرَاهِيَةً.
محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک قوم کے کوڑے (گندگی کا ڈھیر) پر آئے اور کھڑے ہو کر پیشاب کیا۔ امام دارمی ابومحمد رحمہ اللہ نے فرمایا: کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کے بارے میں مجھے کراہت کا علم نہیں۔
وضاحت:
(تشریح حدیث 690)
اس حدیث سے وقتِ ضرورت کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کی اجازت معلوم ہوئی۔
اس حدیث سے وقتِ ضرورت کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کی اجازت معلوم ہوئی۔