حدیث نمبر: Q6620
لَوْ أَنَّ اللَّهَ هَدَانِي لَكُنْتُ مِنَ الْمُتَّقِينَ.
مولانا داود راز
«وما كنا لنهتدي لولا أن هدانا الله» ” اور ہم ہدایت پانے والے نہیں تھے ، اگر اللہ نے ہمیں ہدایت نہ کی ہوتی ۔ “ «لو أن الله هداني لكنت من المتقين» ” اگر اللہ نے مجھے ہدایت کی ہوتی تو میں متقیوں میں سے ہوتا ۔ “ ( الزمر : 57 )
حدیث نمبر: 6620
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ ، أَخْبَرَنَا جَريِرٌ هُوَ ابْنُ حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ الْبَرَاء بْنِ عَازِب ، قَالَ : رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ يَنْقُلُ مَعَنَا التُّرَابَ وَهُوَ يَقُولُ : " وَاللَّهِ لَوْلَا اللَّهُ مَا اهْتَدَيْنَا ، وَلَا صُمْنَا وَلَا صَلَّيْنَا ، فَأَنْزِلَنْ سَكِينَةً عَلَيْنَا ، وَثَبِّتِ الْأَقْدَامَ إِنْ لَاقَيْنَا ، وَالْمُشْرِكُونَ قَدْ بَغَوْا عَلَيْنَا ، إِذَا أَرَادُوا فِتْنَةً أَبَيْنَا " .
مولانا داود راز
´ہم سے ابوالنعمان نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم کو جریر نے خبر دی جو ابن حازم ہیں ، انہیں ابواسحاق نے ، ان سے براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے کہا کہ` میں نے غزوہ خندق کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ ہمارے ساتھ مٹی اٹھا رہے تھے اور یہ کہتے جاتے تھے ۔ ” واللہ ، اگر اللہ نہ ہوتا تو ہم ہدایت نہ پا سکتے ۔ نہ روزہ رکھ سکتے اور نہ نماز پڑھ سکتے ۔ پس اے اللہ ! ہم پر سکینت نازل فرما ۔ اور جب سامنا ہو تو ہمیں ثابت قدم رکھ ۔ اور مشرکین نے ہم پر زیادتی کی ہے ۔ جب وہ کسی فتنہ کا ارادہ کرتے ہیں تو ہم انکار کرتے ہیں ۔ “