کتب حدیثصحيح البخاريابوابباب: آدمی جو اللہ کی راہ میں دیدے وہی اس کا اصلی مال ہے۔
حدیث نمبر: 6442
حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، قَالَ : حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ التَّيْمِيُّ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَيُّكُمْ مَالُ وَارِثِهِ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ مَالِهِ " ، قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَا مِنَّا أَحَدٌ إِلَّا مَالُهُ أَحَبُّ إِلَيْهِ ، قَالَ : " فَإِنَّ مَالَهُ مَا قَدَّمَ ، وَمَالُ وَارِثِهِ مَا أَخَّرَ " .
مولانا داود راز
´مجھ سے عمر بن حفص نے بیان کیا ، کہا مجھ سے میرے والد نے بیان کیا ، کہا ہم سے اعمش نے بیان کیا ، کہا کہ مجھ سے ابراہیم تیمی نے بیان کیا ، ان سے حارث بن سوید نے کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” تم میں کون ہے جسے اپنے مال سے زیادہ اپنے وارث کا مال پیارا ہو ۔ “ صحابہ نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! ہم میں کوئی ایسا نہیں جسے مال زیادہ پیارا نہ ہو ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” پھر اس کا مال وہ ہے جو اس نے ( موت سے ) پہلے ( اللہ کے راستہ میں خرچ ) کیا اور اس کے وارث کا مال وہ ہے جو وہ چھوڑ کر مرا ۔“
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب الرقاق / حدیث: 6442
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة