حدیث نمبر: 910
حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، يَعْنِي: عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ”لَا طِيَرَةَ، وَخَيْرُهَا الْفَأْلُ“، قَالُوا: وَمَا الْفَأْلُ؟ قَالَ: ”كَلِمَةٌ صَالِحَةٌ يَسْمَعُهَا أَحَدُكُمْ.“
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”بدشگونی کوئی چیز نہیں، اس میں سے بہتر فال ہے۔“ صحابہ نے عرض کیا: فال کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھا کلمہ جو تم میں سے کوئی سن لے۔“