کتب حدیثصحيح البخاريابوابباب: اپنے ساتھیوں کے سامنے ٹیک لگا کر بیٹھنا۔
حدیث نمبر: Q6273
قَالَ خَبَّابٌ : أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُتَوَسِّدٌ بُرْدَةً ، قُلْتُ : أَلَا تَدْعُو اللَّهَ ، فَقَعَدَ.
مولانا داود راز
´خباب بن ارت رضی اللہ عنہ نے کہا کہ` میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ ایک چادر پر ٹیک لگائے ہوئے تھے میں نے عرض کیا : آپ اللہ تعالیٰ سے دعا نہیں کرتے ! ( یہ سن کر ) آپ سیدھے ہو بیٹھے ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب الاستئذان / حدیث: Q6273
حدیث نمبر: 6273
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، حَدَّثَنَا الْجُرَيْرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَكْبَرِ الْكَبَائِرِ ؟ " ، قَالُوا : بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَالَ : " الْإِشْرَاكُ بِاللَّهِ ، وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ " .
مولانا داود راز
´ہم سے علی بن عبداللہ مدینی نے بیان کیا ، کہا ہم سے بشر بن مفضل نے بیان کیا ، کہا ہم سے سعید بن ایاس جریری نے بیان کیا ، ان سے عبدالرحمٰن بن ابی بکرہ نے اور ان سے ان کے باپ نے بیان کیا کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” کیا میں تمہیں سب سے بڑے گناہ کی خبر نہ دوں ۔ “ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا کیوں نہیں یا رسول اللہ ! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کے ساتھ شرک کرنا اور والدین کی نافرمانی کرنا ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب الاستئذان / حدیث: 6273
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 6274
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا بِشْرٌ ، مِثْلَهُ ، وَكَانَ مُتَّكِئًا فَجَلَسَ ، فَقَالَ : " أَلَا وَقَوْلُ الزُّورِ " ، فَمَا زَالَ يُكَرِّرُهَا حَتَّى قُلْنَا : لَيْتَهُ سَكَتَ .
مولانا داود راز
´ہم سے مسدد نے بیان کیا ، کہا ہم سے بشر بن مفضل نے اسی طرح مثال بیان کیا ، ( اور یہ بھی بیان کیا کہ )` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ٹیک لگائے ہوئے تھے پھر آپ سیدھے بیٹھ گئے اور فرمایا ” ہاں اور جھوٹی بات بھی ۔ “ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسے اتنی مرتبہ باربار دہراتے رہے کہ ہم نے کہا ، کاش آپ خاموش ہو جاتے ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب الاستئذان / حدیث: 6274
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة