کتب حدیثصحيح البخاريابوابباب: سفر سے واپسی پر نماز پڑھنے کے بیان میں۔
حدیث نمبر: Q443
وَقَالَ كَعْبُ بْنُ مَالِكٍ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ بَدَأَ بِالْمَسْجِدِ فَصَلَّى فِيهِ .
مولانا داود راز
‏‏‏‏ کعب بن مالک سے نقل ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی سفر سے ( لوٹ کر مدینہ میں ) تشریف لاتے تو پہلے مسجد میں جاتے اور نماز پڑھتے ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب الصلاة / حدیث: Q443
حدیث نمبر: 443
حَدَّثَنَا خَلَّادُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَارِبُ بْنُ دِثَارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ ، قَالَ مِسْعَرٌ : أُرَاهُ قَالَ : ضُحًى ، فَقَالَ : " صَلِّ رَكْعَتَيْنِ ، وَكَانَ لِي عَلَيْهِ دَيْنٌ فَقَضَانِي وَزَادَنِي " .
مولانا داود راز
´ہم سے خلاد بن یحییٰ نے بیان کیا ، کہا ہم سے مسعر نے ، کہا ہم سے محارب بن دثار نے جابر بن عبداللہ کے واسطہ سے ، وہ کہتے ہیں کہ` میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت مسجد میں تشریف فرما تھے ۔ مسعر نے کہا میرا خیال ہے کہ محارب نے چاشت کا وقت بتایا تھا ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ( پہلے ) دو رکعت نماز پڑھ اور میرا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر کچھ قرض تھا ۔ جسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ادا کیا اور زیادہ ہی دیا ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب الصلاة / حدیث: 443
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة