کتب حدیثصحيح البخاريابوابباب: بکریوں کے باڑوں میں نماز پڑھنا۔
حدیث نمبر: 429
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ ، عَنْ أَنَسِ ، قَالَ : " كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ ، ثُمَّ سَمِعْتُهُ بَعْدُ يَقُولُ : كَانَ يُصَلِّي فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ قَبْلَ أَنْ يُبْنَى الْمَسْجِدُ " .
مولانا داود راز
´ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے شعبہ نے ابوالتیاح کے واسطے سے ، انہوں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے ، انہوں نے کہا کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بکریوں کے باڑوں میں نماز پڑھتے تھے ، ابوالتیاح یا شعبہ نے کہا ، پھر میں نے انس کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بکریوں کے باڑہ میں مسجد کی تعمیر سے پہلے نماز پڑھا کرتے تھے ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب الصلاة / حدیث: 429
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة