صحيح البخاري : «باب: جب حیاء نہ ہو تو جو چاہو کرو۔»
کتب حدیثصحيح البخاريابوابباب: جب حیاء نہ ہو تو جو چاہو کرو۔
صحيح البخاري
كتاب الأدب — کتاب: اخلاق کے بیان میں
بَابُ إِذَا لَمْ تَسْتَحِي فَاصْنَعْ مَا شِئْتَ: — باب: جب حیاء نہ ہو تو جو چاہو کرو۔
حدیث نمبر: 6120
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو مَسْعُودٍ ، قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ مِمَّا أَدْرَكَ النَّاسُ مِنْ كَلَامِ النُّبُوَّةِ الْأُولَى إِذَا لَمْ تَسْتَحْيِ فَاصْنَعْ مَا شِئْتَ " .
مولانا داود راز
´ہم سے احمد بن یونس نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے زہیر نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے منصور نے بیان کیا ، ان سے ربعی بن خراش نے بیان کیا ، ان سے ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اگلے پیغمبروں کا کلام جو لوگوں کو ملا اس میں یہ بھی ہے کہ جب شرم ہی نہ رہی تو پھر جو جی چاہے وہ کرے ۔“
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب الأدب / حدیث: 6120
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
تخریج «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

یہ صفحہ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل