حدیث نمبر: 58
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ مَغْرَاءَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: مَنِ اتَّقَى رَبَّهُ، وَوَصَلَ رَحِمَهُ، نُسِّئَ فِي أَجَلِهِ، وَثَرَى مَالُهُ، وَأَحَبَّهُ أَهْلُهُ.
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے ارشاد فرمایا: جو شخص اپنے رب سے ڈرا اور صلہ رحمی کی اس کی موت میں تاخیر کر دی جائے گی، اس کا مال بڑھا دیا جائے گا اور اس کے گھر والے اس سے محبت کریں گے۔
حدیث نمبر: 59
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ: حَدَّثَنِي مَغْرَاءُ أَبُو مُخَارِقٍ هُوَ الْعَبْدِيُّ، قَالَ ابْنُ عُمَرَ: مَنِ اتَّقَى رَبَّهُ، وَوَصَلَ رَحِمَهُ، أُنْسِئَ لَهُ فِي عُمْرِهِ، وَثَرَى مَالُهُ، وَأَحَبَّهُ أَهْلُهُ.
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے: جو اپنے رب سے ڈر گیا اس کی عمر میں تاخیر کر دی جائے گی، اس کا مال بڑھ جائے گا اور اس کے خاندان والے اس سے محبت کریں گے۔