کتب حدیثمسند اسحاق بن راهويهابوابباب: حقیقی مسکین کون ہے؟
حدیث نمبر: 279
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، نا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَيْسَ الْمِسْكِينُ بِالطَّوَّافِ مَنْ تَرُدُّهُ الَأُكْلَةُ وَالَأُكْلَتَانِ وَاللُّقْمَةُ وَاللُّقْمَتَانِ، أَوِ التَّمْرَةُ وَالتَّمْرَتَانِ، وَلَكِنَّ الْمِسْكِينَ الَّذِي لَا يَجِدُ غِنًى يُغْنِيهِ، وَلَا يَسْأَلُ النَّاسَ إِلْحَافًا أَوْ يَسْتَحْيِي أَنْ يَسْأَلَ النَّاسَ إِلْحَافًا.
ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسکین وہ نہیں جسے لقمہ، دو لقمے یا کھجور، دو کھجوریں در در پھرائیں، مسکین تو وہ ہے جس کے پاس اتنا مال نہیں جو اسے بے نیاز کر دے اور وہ لوگوں سے چمٹ کر سوال بھی نہیں کرتا، یا وہ لوگوں سے چمٹ کر سوال کرنے سے حیا محسوس کرتا ہے۔“
حوالہ حدیث مسند اسحاق بن راهويه / كتاب الزكوٰة / حدیث: 279
تخریج حدیث «بخاري ، كتاب الزكاة ، باب قول الله تعالىٰ لا يستلون الناس الحافا ، رقم : 1479 . مسلم ، كتاب الزكاة ، باب المسكين الذمي لا يجد غني الخ ، رقم : 1039 . معجم طبراني اوسط ، رقم : 3041 . سنن ابوداود ، رقم : 1631 .»
حدیث نمبر: 280
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا شُعْبَةُ، نا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَيْسَ الْمِسْكِينُ، فَذَكَرَ مِثْلَهُ سَوَاءً، قَالَ: شَكَّ شُعْبَةُ فِي قَوْلِهِ: أَوِ التَّمْرَةُ وَالتَّمْرَتَانِ.
ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسکین وہ نہیں۔“ پس راوی نے حدیث سابق کے مثل روایت کیا: راوی نے کہا کہ شعبہ کو کھجور اور دو کھجوروں میں شک ہوا۔
حوالہ حدیث مسند اسحاق بن راهويه / كتاب الزكوٰة / حدیث: 280
تخریج حدیث «السابق»