کتب حدیثمسند اسحاق بن راهويهابوابباب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھنا، بلاتحقیق فتویٰ دینے کا گناہ
حدیث نمبر: 5
(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا الْمُقْرِئُ ، نا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ ، حَدَّثَنِي بَكْرُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ مُسْلِمِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنْ قَالَ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ ، فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ ، وَمَنِ اسْتَشَارَهُ أَخُوهُ الْمُسْلِمُ فَأَشَارَ عَلَيْهِ بِغَيْرِ رُشْدٍ ، فَقَدْ خَانَهُ ، وَمَنْ أَفْتَى فُتْيَا بِغَيْرِ تَثَبُّتٍ ، فَإِنَّ إِثْمَهَا عَلَى مَنْ أَفْتَاهُ " .
ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے میرے حوالے سے ایسی بات کی جو میں نے نہ کہی ہو تو وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے، جس سے اس کا مسلمان بھائی مشورہ طلب کرے اور وہ اسے صحیح مشورہ نہ دے تو اس نے اس سے خیانت کی اور جس نے بلا تحقیق کوئی فتوی دیا تو اس کا گناہ اس فتوی دینے والے پر ہے۔“
حوالہ حدیث مسند اسحاق بن راهويه / كتاب العلم / حدیث: 5
تخریج حدیث «ادب المفرد للبخاري، رقم: 209۔ قال الشيخ الألباني: صحيح. مسند احمد: 321/2»
حدیث نمبر: 6
(حديث موقوف) أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ ضِرَارِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " مَنْ أَفْتَى فُتْيَا يَعْمَى عَنْهَا ، فَإِنَّمَا إِثْمُهَا عَلَيْهِ " .
ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”جس نے علم کے بغیر فتویٰ دیا تو اس کا گناہ اس فتوی دینے والے پر ہے۔“
حوالہ حدیث مسند اسحاق بن راهويه / كتاب العلم / حدیث: 6
تخریج حدیث «سنن ابوداود ، كتاب العلم، باب التوقي فى الفتيا، رقم: 3657۔ قال الشيخ الألباني: حسن، سنن دارمي، رقم: 159»