کتب حدیثصحيح البخاريابوابباب: ٹڈی کھانا جائز ہے۔
حدیث نمبر: 5495
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، قَالَ : " غَزَوْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْعَ غَزَوَاتٍ أَوْ سِتًّا كُنَّا نَأْكُلُ مَعَهُ الْجَرَادَ " ، قَالَ سُفْيَانُ ، وَأَبُو عَوَانَةَ ، وَإِسْرَائِيلُ : عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ ، عَنْ ابْنِ أَبِي أَوْفَى ، سَبْعَ غَزَوَاتٍ .
مولانا داود راز
´ہم سے ابوالولید نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے شعبہ بن حجاج نے بیان کیا ، ان سے ابویعفور نے بیان کیا کہ میں نے عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہما سے سنا کہ` ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سات یا چھ غزووں میں شریک ہوئے ، ہم آپ کے ساتھ ٹڈی کھاتے تھے ۔ سفیان ، ابوعوانہ اور اسرائیل نے ابویعفور سے بیان کیا اور ان سے ابن ابی اوفی نے ، سات غزوہ کے لفظ روایت کئے ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب الذبائح والصيد / حدیث: 5495
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة