حدیث نمبر: 1961
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : بیشک جنت کے لوگ اوپر کی منزل والوں کو ایسے دیکھیں گے جیسے ستارے کو دیکھتے ہیں جو چمکتا ہوا ہو ۔ اور دور آسمان کے کنارے پر مشرق میں یا مغرب میں ہو ۔ یہ اس وجہ سے ہے کہ ان میں درجوں کا فرق ہو گا لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! یہ درجے تو پیغمبروں کے ہوں گے اور کسی کو نہیں ملیں گے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیوں نہیں قسم اس کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ، ان درجوں میں وہ لوگ ہوں گے جو اللہ پر ایمان لائے اور انہوں نے پیغمبروں کو سچا جانا ( یعنی پیغمبروں کا درجہ اس سے کہیں زیادہ ہو گا ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1961