کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: اہل جنت پر اللہ تعالیٰ کی رضامندی اترنے کے بیان میں ۔
حدیث نمبر: 1960
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : بیشک اللہ عزوجل جنتی لوگوں سے فرمائے گا کہ اے جنتیو ! پس وہ کہیں گے کہ اے رب ! ہم خدمت میں حاضر ہیں اور سب بھلائی تیرے ہاتھوں میں ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ کیا تم راضی ہوئے ؟ وہ کہیں گے کہ ہم کیسے راضی نہ ہوں گے ، ہمیں تو نے وہ دیا کہ اتنا اپنی مخلوق میں سے کسی کو نہیں دیا ۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ کیا میں تمہیں اس سے بھی کوئی عمدہ چیز دوں ؟ وہ عرض کریں گے کہ اے رب ! اس سے عمدہ کون سی چیز ہے ؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ میں نے تم پر اپنی رضامندی اتار دی اور اب میں اس کے بعد کبھی تم پر غصہ نہ ہوں گا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1960