حدیث نمبر: 1563
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ` سر اور داڑھی کے سفید بال اکھیڑنا مکروہ ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خضاب نہیں کیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی چھوٹی داڑھی میں جو نیچے کے ہونٹ تلے ہوتی ہے ، کچھ سفیدی تھی ، اور کچھ کنپٹیوں پر اور سر میں کہیں کہیں سفید بال تھے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1563